25 مئی 2014 - 09:53
 منجمد رقوم کی ایران منتقلی کا سمجھوتہ طے پا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایران کی منجمد رقوم کے سلسلے میں سمجھوتہ طے پا گیا ہے اور اس رقم کو ایران کے سینٹرل بینک میں منتقل کیا جارہا ہے۔

ابنا: حسین امیر عبداللھیان نے خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک اس رقم کو ایران کے سینٹرل بینک میں منتقل کۓ جانے کے بارے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے مزید کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ایران کی جانب سے اپنے ایٹمی حقوق پر تاکید کی جارہی ہے۔ عبداللھیان نے مزید کہاکہ ایران  کی مذاکراتی ٹیم میں شامل کوئي فرد بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی کے دائرہ کار سے ہٹ کوئي عمل انجام نہیں دے رہا ہے۔

.......

/169